لاہور(پ ر ) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے کہا ہے کہ نیب کا متنازعہ کردار ختم کیا جائے ، اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرکے نیب نے اپنی ساکھ ختم کردی ہے ،وفاقی وزراء کے نیب کے اختیارات کم کرنے کا مطالبہ اس وقت سامنے آیا ہے جب اہم حکومتی شخصیات کا احتساب شروع ہونے کاامکان پیدا ہوا،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نیب نے ابھی تک غیر جانبدارنہ کردارادا نہیں کیا ہے ، موجودہ حکومت احتساب کے نام پر اپوزیشن قائدین کو نشانہ بنا رہی ہے اور اب تک موجودہ حکومت کی اپنی کارکردگی پر سولیہ نشان لگا ہواہے ۔