کراچی(نیٹ نیوز) پاکستانی اداکارعدنان صدیقی کوسوشل میڈیا ویب سائٹ پربھارتی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی تصویرلگانا مہنگا پڑگیا،مداحوں کی شدید تنقید پر اداکار کو معافی مانگنا پڑگئی۔ اداکارنے انسٹاگرام پراپنی کواسٹارکی تصویرشئیرکی جس کے بعد انہیں مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔اداکارنے تصویرہٹاتے ہوئے وضاحت پیش کی اورکہا کہ انہوں نے اپنی کو اسٹارکی تصویرمحض ایک یاد کے طورپرلگائی تھی، پر مجھے اندازہ ہے کہ ایسا نہیں کرنا چاہیئے تھا لیکن اس کا ہرگزیہ مطلب نہیں کہ میں اپنے وطن کے ساتھ نہیں، میرا ملک سب سے اوپر ہے اورمیں پاکستان پر فخرکرنے والا شہری ہوں۔