لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے ورک چارج ملازمین کو ریگولر کرنے کے حوالے سے سفارشات تیار کر لیں۔جو جلد ایوان وزیر اعلی ارسال کر دی جائیں گی ۔ ایوان وزیر اعلی سے سفارشات کی منظوری ملنے کے بعد ہی یومیہ اجرت ملازمین کے ریگولر ہونے کی توقع ہے ۔ذرائع کے مطابق مذکورہ کمیٹی نے اپنی سفارشات مرتب کر لی ہیں۔ جن کو حتمی منظوری کی غرض سے ایوان وزیر اعلی ارسال کیا جائے گا۔