لاہور ( سپیشل رپورٹر ) پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاون کے لیے پولیس نے ڈرون کیمروں کا استعمال شروع کردیا۔بتایا گیا ہے کہ سٹی ڈویژن اور ماڈل ٹاون ڈویژن میں پتنگ بازی سے اموات اور زخمیوں کا سلسلہ نہ رکنے پر پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈرون کیمروں کی مد د لے لی ، شہر میں پہلی بار پتنگ باز ملزمان کو پکڑنے کے لیے ڈرون کیمروں کا استعمال کیا گیا ، پو لیس کے مطابق مختلف مقامات پر ڈرون کیمروں سے پتنگ بازی کے حوالہ سے مانیِٹرنگ کی جا رہی ہے ۔