لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکار فواد خان کی کافی عرصے کے بعد سوشل میڈیا پر واپسی پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔فواد خان کا شمار پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جوکہ سوشل میڈیا سے کافی دور نظر آتے ہیں اداکار نے انسٹاگرام پر بہت عرصے بعد اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے انہیں اس تصویر میں کالے رنگ کے پاکستان کے روایتی لباس میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے ۔ایک مداح نے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ’چاند زمین پر آیا ہے اسے ہاتھ اْٹھا کر بسم اﷲ‘۔ایک اور مداح نے لکھاکہ’’ آپ آئے تو بہار آئی‘‘۔ ایک مداح نے لکھا کہ آپ نے اتنے عرصے بعد پوسٹ کی، میری تو کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘‘۔