اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ بجلی چوری پر بڑے کریک ڈاؤن کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، بجلی چوری پراب تک 20 ہزار مقدمات کا اندارج، محکمہ کے 500 ملازمین سمیت 2 ہزار بجلی چور گرفتار کرکے 42 ارب روپے کی بجلی چوری روکی گئی۔ایک اور ٹویٹ میں فواد چودھری نے کہا وزیراعظم عمران خان کی گنے کے کاشتکاروں کوادائیگی کی ہدایات پر عمل درآمد سے پنجاب اور سندھ میں طویل عرصے بعد کاشتکاروں کو ادائیگی وقت پر ہوئی اور انہیں پوری قیمت ملی، اس کا براہ راست فائدہ زمیندار کو ہوا جس کے پاس اب اگلی فصل کیلئے وسائل میسر ہیں۔