پشاور(وقائع نگار) خیبرپختونخوا حکومت نے سب بڑے بس ریپیڈ ٹرانزٹ منصوبے کا ایشیائی ترقیاتی بینک سے فرانزک آڈٹ کرانے کا فیصلہ کرلیاہے ۔ فرانزک آڈ ٹ کا فیصلہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا، آڈٹ کا فیصلہ منصوبے میں تاخیر، غیر تسلی بخش کام، ذیلی ٹھیکیداروں سے کام کرانے کی وجہ سے کیا گیا۔اجلاس میں ڈی جی پی ڈی اے نے بتایا کہ بی آر ٹی پر 6 ماہ کے دوران صرف 6 فیصد اور غیرمعیاری کام ہوا۔ میٹنگ کے منٹس دستاویزکے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک ذیلی ٹھیکیداروں کے ذریعے بی آرٹی کاکام کرانے سے متعلق معلوم کرے گا۔ پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے موقف اپنایا کہ پی ڈی اے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔