لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکار بلال قریشی وزیرِ اعظم عمران خان کی حمایت میں بول پڑے ۔بلال قریشی نے اپنی انسٹا سٹوری پر اپوزیشن کی جانب سے وزیرِاعظم عمران کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے ۔اْنہوں نے اپنی انسٹا سٹوری میں لکھا ہے کہ’میرے وزیرِاعظم ایک ایماندار آدمی ہیں اور انکا ساتھ دینے کے لیے یہی کافی ہے ‘۔ اْنہوں نے مزید لکھا کہ’ وہ جانتے ہیں کہ جو وعدے اْنہوں نے قوم سے کیے وہ ان پر پورا نہیں کرسکے لیکن وہ اپنے وعدے پورے کرنے کے لیے بہت جدوجہد کررہے ہیں‘۔ یہ دنیا کی تاریخ میں پہلی ایسی تحریک چلائی جارہی ہے جس میں وزیرِاعظم پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں لیکن تحریک چلانے والے سارے کرپٹ ہیں۔