لاہور (صباح نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی ملاقات ہوئی ہے اور مسئلہ حل ہوگیا ، چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی کو طویل عرصے سے جانتا ہوں،چودھری برادران اس نظام کے اہم ستون ہیں، عمار یاسر کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے کوئی اختلاف نہیں ،ان کا مسئلہ بیوروکریسی کے ساتھ ہے ۔لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ق لیگ کے رہنما چودھری پرویز الٰہی اور چودھری شجاعت حسین کو علم ہے کہ کون ان کا دوست ہے اور کون دشمن ہے ۔فیاض چوہان نے مزید کہا کہ عمار یاسر کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے کوئی اختلاف نہیں ،ان کا مسئلہ بیوروکریسی کے ساتھ ہے ،وہ عثمان بزدار سے خود بات کرلیتے تو مسئلہ حل ہو جاتا۔ چودھری برادران کو ایک طویل عرصے سے جانتا ہوں،چودھری برادران اس نظام کے اہم ستون ہیں۔