کراچی (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ ریلیف پیکیج کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے وزیراعظم کو کرونا وائرس کے متعلق درست صورتحال سے آگاہ نہیں کیا جا رہا، ہم نے سنجیدگی کے ساتھ اس وبا کا مقابلہ نہ کیا تو ہمارا صحت عامہ کا نظام ڈوب جائیگا اور ہم حالات کو سنبھال نہیں پائیں گے ۔ موجودہ حالات میں یہ پیغام ریاست کا نہیں ہو سکتا کہ آپ امیر ہو تو اپنی صحت کا خیال رکھ سکتے ہو، غریب ہو تو بیمار ہوکر مر بھی جاوَ توکوئی فرق نہیں پڑے گا۔ کراچی سے ویڈیو لنک پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ انہوں نے اختلافات کے باوجود حالات کے پیش نظر حکومت کی پارلیمانی لیڈرز کانفرنس کی دعوت قبول کی لیکن وزیراعظم کی جانب سے اپنا موقف پیش کرنے کے بعد دیگر جماعتوں کی بات سننا گوارا نہ کرنا اور اٹھ کر چلے جانا ہم پاکستانیوں کی اخلاقی رویات اور کلچر کے منافی ہے ۔ عمران خان کا رویہ غیرسنجیدہ اور بدتہذیبی کے زمرے میں آتا ہے ، عمران خان نے اس عمل سے ایک بارپھر یہ پیغام دیا کہ قوم کے اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ دینے میں بالکل بھی دلچسپی نہیں رکھتے ۔ ہم اپیل کرتے ہیں کہ وزیراعظم اپنی سوچ پر نظرثانی کریں۔انہوں نے کہاکہ ہر غریب خاندان کو کم از کم 15000 روپے ماہانہ دیئے جائیں۔ شہریوں کی موثر آئسولیشن کے لئے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ 5ہزار تک کے بجلی اور 2000 روپے تک کے گیس بلز معاف کرنا ہونگے ۔ انٹریسٹ ریٹ کو سنگل ڈیجٹ پر لانا پڑے گا۔ بلاول