لاہور (خصوصی نمائندہ،صباح نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عثمان بزدار کی بغیر پروٹوکول نیب پیشی آئین کی پاسداری کی اعلیٰ مثال ہے ، عثمان بزدار کی پیشی میں شر پسند، بددیانت سیاسی مخالفین کے لیے نہایت عمدہ سبق ہے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جاتی عمرہ کے باسیوں نے گزشتہ روز کارکنوں میں پیسے تقسیم کر کے ایک نئی مصیبت مول لے لی، ن لیگ کے نظریاتی کارکنان نے جاتی عمرہ میں ہنگامہ کھڑا کیے رکھا، مفت میں آنے والے کارکن دوسروں میں پیسے بانٹنے پر اپنے ایم پی ایز کے گلے پڑے ہوئے ہیں، بدنیتی سامنے آنے پر بیگم صفدر اعوان اور ن لیگی قیادت بے ڈھنگی تاویلیں پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک اچھا استاد اپنے شاگردوں کو زمین سے اٹھا کر آسمان تک پہنچا دیتا ہے لیکن بیگم صفدر اعوان کے استاد پرویز رشید نے انہیں اور ن لیگ کو زمین بوس کر دیا۔