لاہور (کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ کی ون ویلنگ،کائٹ فلائنگ و ہوائی فائرنگ کے خلاف کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ،ڈولفن سکواڈ نے دوران پیڑولنگ 15ون ویلرز ، 34پتنگ بازو ں کو گرفتار کیا،ملزمان کے قبضہ سے درجنوں پتنگیں و ڈورکی چرخیاں برآمد،ہوائی فائرنگ کر نے والے 7ملزمان گرفتار آتشیں اسلحہ برآمد کر لیا ۔