لاہور(کلچرل رپورٹر) پاکستان کے نامور ڈھول پلیئر سلمان علی مانو،گلوکار ملکو اور انگلینڈ کی گلوکارہ جونسٹون کی سوشل میڈیا پر دھوم،تفصیلات کے مطابق تینوں نے ملکو کے گانے ’’رل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے ‘‘ گایا جس میں سلمان علی مانو نے ڈھول بجایا اور جونسٹون نے اپنے مخصوص لہجے میں اسے گایا ان کی اس ویڈیو نے ان دنوں سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے ۔ اس حوالے سے ڈھول پلیئر سلمان علی مانونے کہا کہ گلوکارملکو نے جب یہ گانا گایا تو جونسٹون نے کہاکہ وہ بھی یہ گانا ان کے ساتھ گانا چاہتی ہیں جسے انہوں نے اپنے لب و لہجے میں گایا تو گانے کو چار چاند لگ گئے ۔سلمان علی مانو کے مطابق جونسٹون نے اس گانے کو گانے کے ساتھ ساتھ اس میں ڈھول بھی بجایا اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جا رہاہے ۔