لاہور(کرائم رپورٹر،نامہ نگا ر) اسلامیہ کالج سول لائنز کے طلبہ نے ٹریفک وارڈن کو تشددکا نشانہ بنا دیا۔ پولیس کے مطابق ڈیوٹی پر مامور ٹریفک وارڈن ساجد نے ون وے کی خلاف ورزی پر پک اپ وین کو روکاتوڈرائیور زبردستی گاڑی کو اسلامیہ کالج سول لائنز کے اندر لے گیا ،اور واپس آکر 25 طلبا کے ہمراہ ٹریفک وارڈن پر حملہ کر دیا ،ملزم ٹریفک وارڈن سے موٹرسائیکل، وائرلیس سیٹ چھین کر لے گئے ، سی ٹی اولاہور نے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔