فیصل آباد(سپیشل رپورٹر) فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے وکلا کے خلاف شکایات کی درخواستیں تین ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں۔ پنجاب بار مس کنڈکٹ ٹربیونل غیر فعال ہونے کے باعث وکلا کے خلاف کارروائیاں التوا کا شکار ہیں۔ تفصیل کے مطابق صوبہ بھر کے وکلاء کے خلاف شکایات کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ ٹربیونل میں چیئرمین ہائیکورٹ کا جج، ارکان میں پنجاب بار کونسل کے ممبران شامل ہیں۔ رواں سال پنجاب بار مس کنڈکٹ ٹربیونل کا ایک بھی اجلاس نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے وکلا کے خلاف درخواستوں پر کوئی کارروائی نہیں ہو رہی جس سے شہری پریشانی کا شکار ہیں۔