لاہور،پشاور ،کوہاٹ،بھمبر(آن لائن،این این آئی)کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز بھیریلیاں نکالی گئیں۔لاہور میں پریس کلب تنظیموں،انجمن تاجران،منہاج القرآن ،سنی تحریک و دیگر نے ریلی نکالی جبکہ راولپنڈی ،پشاور ،کوہاٹ ،بھمبر ،خالق نگر اوردیگر کئی چھوٹے شہروں میں بھی مظاہرے جاری رہے ۔ مظاہروں میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور وادی کے محاصرے کی شدید مذمت کی گئی جبکہ اقوام عالم کی بے حسی کو ناقابل قبول قراردیا گیا۔ پریس کلب چوہنگ کے زیراہتمام ریلی میں عہدیداران پریس کلب،المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی،میلاد کمیٹی،انجمن تاجران مین بازار،تحریک لبیک،تحریک منہاج القرآن،سنی تحریک،پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن،پولیس،سول سوسائٹی ،موٹروے پولیس اوردیگرتنظیموں نے بھرپور شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کوہاٹ کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی۔ ڈسٹرکٹ کنٹرولر آف اکاؤنٹس میرزالی خان ‘ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر تسلیم بادشاہ اور گل محیط خٹک نے ریلی کی قیادت کی۔ ریلی ڈسٹرکٹ آفسز کمپلیکس سے شروع ہوئی اور کے ڈی اے گیٹ نمبر2 پر اختتام پذیر ہوگی کشمیر میں بھارتی مظالم پر ریلی کے شرکاء سے ایوب دانش ‘سلیم گل ‘حامد خان‘ محمد خالد‘ نعیم الحسن ‘ظہیر عباس ‘حاجی رحمان‘ عباس خان‘محمد شعیب ‘محمدطاہر ‘ذکریا خان اور عدنان عاطف نے خطاب کرتے ہوئے کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا اور بھارتی قبضہ کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ریلی کے شرکا پاک فوج زندہ باد‘کشمیر بنے گا پاکستان اور مودی کے خلاف نعرے لگا رہے تھے ۔ادھر آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر میں جماعت اسلامی شعبہ خواتین کا مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد ، یو این کے دفتر تک مارچ ، یادداشت پیش کی گئی۔ریلی میں بھارت کشمیریوں کے حق اور بھارت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی ۔ریلی میں شریک چند بچیاں گرمی اور حبس سے بے ہوش ہو گئیں جنہیں فوری طبی امداد دی گئی ۔