کراچی(این این آئی)پاکستان ایشیاء کا دوسرا مہنگا ترین ملک بن گیا، ایران کے بعد صرف پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہے ، ایشیاء کے زیادہ تر ممالک میں مہنگائی کی شرح 4 فیصد سے بھی کم ہے ۔پاکستان میں جولائی میں مہنگائی کی شرح 10.30 فیصد تک پہنچنے کے بعد پاکستان ایشیا میں دوسرا اور دنیا میں 16 واں مہنگا ترین ملک بن گیاجبکہ 2018 میں مہنگائی کی شرح کے لحاظ سے پاکستان کا دنیا میں 56واں نمبر تھا، ٹریڈنگ اکنامکس کے اعدادو شمار کے مطابق 2019 میں اب تک ایشیاء میں مہنگائی کی سب سے زیادہ شرح جون میں ایران میں ریکارڈ کی گئی جو 50.4 فیصد تھی، اس کے بعد مہنگائی کی بلند ترین شرح 10.30 جولائی میں پاکستان میں رہی، رپورٹ کے مطابق بھارت میں گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح 3.18 فیصد، چین میں 2.7 فیصد، سری لنکا اور انڈونیشیا میں 3.3 فیصد اور بنگلہ دیش میں 5.5 فیصد رہی۔