فیصل آ باد(گلزیب ملک )پاکستان کسٹم کی کا ر کردگی کو بہتر بنانے کیلئے ڈیڑھ ہزار سے زائدعہدوں پربھرتیوں کا فیصلہ ،بھرتی کا عمل دو مر حلوں میں مکمل کیا جا ئیگا۔ پاکستان کسٹم حکام کی کار کردگی کا جائزہ لینے کے لئیے اجلاس کے دوران اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ اس وقت کسٹم ڈیپارٹمنٹ کے پاس وسائل کی کمی ہے جس میں خا ص طور پر مختلف عہدوں کے ذمہ داروں کی کمی کا معا ملہ ہے اسلئے کار کردگی کو بہتر بنانے کے سلسلہ میں ان عہدوں پر بھرتی کی اجازت دی جائے جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 1ہزار514نئے ذمہ داروں کی بھرتی کی جائیگی جن میں سے 648 ذمہ داروں کو پہلے مر حلہ اور 866ذمہ داروں کو دو سرے مر حلہ میں بھرتی کیا جا ئیگا ،اس حوالے سے ابتدائی طور پر648 ذمہ داروں کی بھرتیوں کے حوالہ سے اقدامات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔