فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) پاکستان بار کونسل کی طرف سے ملک بھر میں قائم کیجا نے والی ماڈل کورٹس کا مکمل بائیکاٹ کر نے کا اعلان کر دیا ہے ، اس حوالہ سے پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین امجد شاہ کی طرف سے جاری کئے جا نے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جو وکیل ماڈل کورٹس میں جاکر پیش ہوگا اس کا لائسنس منسوخ کردیا جائیگاکسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں کی جائیگی ،جبکہ 25 اپریل کو اسلامآباد سپریم کورٹ میں مکمل ہڑتال کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے ، پاکستان بار کونسل کے وائس چئیرمین امجد شاہ نے اس حوالہ سے وکلاء ایکشن کمیٹی بھی تشکیل دے دی ،جس میں تمام صوبائی وائس چیئرمین صدور اور دیگر نمائندگان کمیٹی میں شامل کئے گئے ہیں،وکلاء ایکشن کمیٹی کو ڈسٹرکٹ کی سطح پر ریلی اور آگاہی مہم کا بھی سلسلہ شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔