لاہور (شوبزڈیسک) معروف ماڈل و اداکارہ ایمان سلیمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی جنسی ہراساں کرنے والے افراد کے خلاف کھل کر بات نہیں کرتا۔ماڈل نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں سماج اور شوبز انڈسٹری کی خاموشی پر بات کی اور لوگوں کو اس بات پر تنقید کا نشانہ بنایا کہ کوئی بھی طاقتور کے خلاف آواز بلند نہیں کرتا۔