لاہور(کلچرل رپورٹر) ٹوئٹر کے بعد پاکستانی خوبرو حسینائوں کا انسٹا گرام پر بھی راج ،ماہرہ خان، ماورا حسین، اور مومنہ مستحسن سمیت دیگرفنکارائوں کے لاکھوں فالورز ہیں۔ اداکارہ ماہرہ خان جہاں ٹوئٹر پر 17 لاکھ سے زائد فالوورز کے ساتھ اپنی ہم وطن اداکاراؤں کے مقابلے سب سے آگے ہیں، وہیں انسٹاگرام پر بھی انہیں فالو کرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ۔ انسٹاگرام پر ماہرہ خان کو 39 لاکھ لوگ فالو کرتے ہیں۔ اداکارہ ماورا حسین ،ماہرہ خان کے بعد پاکستان کی سب سے زیادہ مقبول اداکارہ ہیں جن کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد37 لاکھ ہے ۔ سجل علی بھی انسٹاگرام پر بہت زیادہ فعال ہیں ان کے چاہنے والوں کی تعداد انسٹاگرام پر28 لاکھ سے زائدہے ۔گلوکارہ مومنہ مستحسن کے فالوورز کی تعداد انسٹاگرام پر24 لاکھ سے زائدہے ۔صبا قمر کے چاہنے والوں کی تعداد 17 لاکھ سے زائد ہے ۔اداکارہ ارمینا خان ٹوئٹرکی طرح انسٹاگرام پر بھی بہت زیادہ فعال ہیں اور انہیں14 لاکھ سے زائد لوگ فالو کرتے ہیں۔صنم بلوچ بھی انسٹاگرام پر اپنے چاہنے والوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں ان کے انسٹاگرام پر 12 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔