پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس نے ناکہ بندی کر کے 3ارب مالیت کی نوادرات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،پولیس کے مطابق نوادرات کی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاگیا،برآمد کی جانے والی نوادرات 800سال پرانی ہے ۔کارروائی تھانہ چمکنی پولیس نے کی۔بٹ خیلہ سے قیمتی نوادرات پشاورسمگل کرنے کی اطلاعات تھیں۔ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایاکہ آثارقدیمہ کی قیمتی نوادرات کو بیرون ملک سمگل کرنے کا پروگرام بنایاتھا۔محکمہ آثارقدیمہ کے ماہرین کے مطابق صدیوں پرانی نوادرات کی مالیت 3ارب کے قریب ہے ۔