پشاور(سٹاف رپورٹر) پشاور میں بجلی کی غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ۔ مظاہرین نے گلے میں بجلی میٹر لٹکا کر پیسکو کے خلاف شدید نعرہ بازی کی مشتعل خواتین نے ٹائرجلائے اور پیسکو کیخلاف شدید نعرہ بازی کی۔پجگی روڈ فقیر کلے میں پہلی بار خواتین بھی احتجاجاً گھروں سے نکل آئیں، مظاہرین نے فقیر کلے چوک کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند رکھا اور پیسکو کیخلاف نعرے بازی کی جس سے ٹریفک جام ہو گئی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، دوسری جانب پشاور کے نواحی علاقوں میں بھی بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف مشتعل شہری سڑکوں پر نکل آئے ، مظاہرین نے گلے میں بجلی میٹر لٹکا کر پیسکو کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔ موسٰی زئی، سوڑیزئی اور انقلاب روڈ کے مکینوں نے میٹرگلے میں لٹکا کر پیسکو خیبربازارآفس اور پریس کلب کے سامنے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا بعدازاں خواتین نے پیسکوحکام سے ملاقات اور یقین دہانی پراحتجاج ختم کردیا۔