پشاور(سٹاف رپورٹر) ہشت نگری میں تکرار پر خواجہ سراء کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے لہولہان کردیاگیا جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ،خواجہ سراء عابد عرف نینا ولد شاہ نواز نے پولیس کو بتایا کہ وہ صدیقی پلازہ خوشحال بازار میں اپنے دیگر خواجہ سراء ساتھیوں کے ہمراہ رہائش پذیر ہے ۔گزشتہ روز اس کی ملزمان نیاز، جاوید عرف سور اور سرحدی کے ساتھ تکرار ہوئی جس کے دوران تینوں نے اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے لہولہان کردیا اور واردات کے بعد فرار ہوگئے ۔ مقدمہ درج