پشاور(سٹاف رپورٹر) پشاور میں کارخانوں پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم شرپسندوں نے دستی بم سے حملہ کردیا تاہم حملہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ، گزشتہ شب کارخانوں پولیس چیک پوسٹ نامعلوم افراد نے دستی بم پھینک دیا جو روزدار دھماکہ سے پھٹ گیا تاہم حملہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،دھماکہ کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن شروع کردیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔