پشاور(نیوز رپورٹر)پشاور میں اینٹی نارکاٹیکس فورس نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنیکی کوشش ناکام بنادی ، کارروائی کے دوران 2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔اینٹی نارکاٹیکس فورس نے پشاور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ٹرک سے بھاری مقدار میں منشیات برآمدکرلی، اے این ایف حکام کے مطابق موٹر وے پرناکہ بندی کے دوران مشکوک ٹرک کو روکا گیا ، تلاشی کے دوران ٹرک میں پڑے اضافی ٹائرز سے 130کلوگرام ہیروئن اور 30کلوگرام آئس برآمد کرلی گئی ۔اے این ایف کے مطابق منشیات کوئٹہ سے سمگل کی جارہی تھی، کارروائی کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 2ملزمان دوست محمد اور سید عبدالولی کو بھی گرفتار کیا گیا۔ سرگودھا(سٹاف رپورٹر) قومی شاہراہ موٹروے پر علاقہ غیر سے پنجاب لائی جانیوالی منشیات سے بھری گاڑی پولیس نے پکڑلی ،کرنیوالامنشیات کاسرغنہ بیوی اور بیٹی سمیت گرفتاربھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی ، پولیس کے مطابق مخبر کی اطلاع پر تھانہ بھیرہ اور سی آئی اے پولیس نے دوران ناکہ بندی کار نمبری AHG /914 کو روک کر تلاشی لی، دوران تلاشی چرس 79.498 کلو گرام افیون 38.462 کلوگرام برآمدہوئی ،کار کامالک ملزم طارق جاویدجوکہ ننکانہ صاحب کارہائشی ہے اپنی بیوی فرزانہ اور دو سالہ بچی کو ساتھ لے کر منشیات کی سمگلنگ کررہاتھا، ملزم نے انکشاف کیاکہ وہ یہ منشیات صوبہ کے پی اور علاقہ غیر سے منشیات لاکرپنجاب کے دیگر اضلاع میں فروخت کرنے کادھندہ کرتاہے ، چنانچہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔پولیس کے مطابق ملزمان کی کار بھی مشکوک ہے ، جو کہ چوری کی لگتی ہے ، مزید کاروائی جارہی ہے ۔