پشاور(سٹا ف رپورٹر) پشاورہائی کورٹ ایبٹ آباد بنچ میں حالیہ مظاہروں میں تحریک لبیک کے گرفتار کارکنوں کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ،فاضل عدالت نے سماعت مکمل ہونے پر گرفتار 25 کارکنوں کی رہائی کا حکم دے دیا ہے ، ضلعی انتظامیہ نے 3 ایم پی او کے تحت کارکنان کو گرفتار کرکے جیل بھیجا تھا۔