پشاور(خبرنگار) پشاور ریپڈ بس منصوبے کے 27کلو میٹر روٹ ، ٹکٹ بوتھس، بس سٹاپوں پر 250کلو ز سرکٹ خفیہ کیمروں کی تنصیب کاکام مکمل ہو گیا ہے ، مین کاریڈور پر کیمروں کی تنصیب کے بعد اب ائیر پورٹ روڈ اور کوہاٹ روڈ پر کیمروں کی تنصیب کی جا رہی ہے بس سٹاپوں پر ٹکٹ بوتھ کی تعمیر کاکام بھی مکمل ہو گیا ہے جبکہ رمضان المبارک کے بعد ریسکیو 1122کو چار سٹیشنوں پر ریسکیو آپریشن کی مشقوں کی اجازت دیدی جائیگی ، پراجیکٹ کے ترجمان کے مطابق کام 24گھنٹے جاری ہے جس کیلئے جدید مشینری استعمال کی جا رہی ہے ، ترجمان نے بتایا کہ پراجیکٹ کے دورانیہ میں اضافہ مختلف مقامات پر پراجیکٹ کو توسیع دینے کی وجہ سے کیاگیا ہے جبکہ ٹریفک کی روانی کو بھی جاری رکھا گیا ہے ، منصوبے کو بروقت مکمل کیا جائے گا۔