پشاور(سٹاف رپورٹر)آل فاٹاخاصہ دارفورس اورلیویزاہلکاروں نے اپنے مطالبات کے حق میں پشاورپریس کلب کے سامنے مارچ اور احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین کی قیادت صوبیدار میجر سید جلال،صوبیدارمظہرآفریدی اوردیگرنے کی۔اس موقع پرمقررین کاکہناتھاکہ خاصہ داراورلیویزاہلکاروں کی ملک کیلئے 70سالہ خدمات ہیں، حکومت نے خاصہ دارفورس کوجبری نوکری سے برطرف کیاتو احتجاج کے علاوہ پولیس کوقبائلی اضلاع میں داخل بھی نہیں ہونے دینگے ،انہوں نے مطالبہ کیاکہ پوری خاصہ فورس کی جبری ریٹائرمنٹ کوختم کرکے پولیس میں ضم کیاجائے ۔