پشاور(سٹاف رپورٹر)صدر کنٹونمنٹ بورڈ ہسپتال پشاورکے سامنے رکشہ ڈرائیور سے لڑائی پر ٹریفک وارڈن نے طیش میں آکر فائرنگ کردی، جس سے 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، ٹریفک وارڈن کو غربی پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔گزشتہ روز افطاری کے بعد رکشہ ڈرائیور کی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر لڑائی ہوئی۔ ٹریفک وارڈن کی فائرنگ راہگیر 7 سالہ بچہ یاسین زخمی ہوا،جسے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔