پشاور(آن لائن) ساڑھے تین کروڑ روپے کے حوالہ ہنڈی کی رقم برآمد ہونے کے بعد ایف آئی اے پنجاب نے خیبر پختونخوا سے رابطہ کرلیا، ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں پنجاب رینجر نے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان کی گاڑی سے ساڑھے 3 کروڑ روپے کی رقم برآمد کی تھی ، ایک ملزم کا تعلق سوات سے تھا ، ایف آئی اے پنجاب نے خیبر پختونخوا اورایف آئی اے سوات سے رابطہ کیا ہے اور ان سے مذکورہ ملزم کے بارے میں تفصیلات طلب کی ہے ، ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ ، حوالہ ہنڈی ، ڈی ٹی ایچ سیٹلائٹ کے کاروبار میں ملوث افراد اوران کے سہو لت کاروں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون شروع کردیاہے ۔