پنڈی بھٹیاں (نمائندہ 92نیوز) گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر 6بچوں کی ماں نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، محلہ حمزہ ٹاؤن کی مونداں بی بی کا اپنے خاوند سے جھگڑا ہوا جس سے دلبرداشتہ ہو اس نے زہریلی گولیاں کھا لیں، اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔