لاہور(جنرل رپورٹر،92نیوزرپورٹ)کاشف مرزاصدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے فیسوں میں کمی کے حکومتی فیصلے کو مسترد کردیا ،کاشف مرزا نے کہا ہے کہ سکولوں کی فیسوں میں کمی کا فیصلہ قانون سے متصادم ہے ، ہم فیسوں کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے پابند ہیں۔ پنجاب اور سندھ میں سکولوں کی فیسیوں میں کمی کا حکومتی فیصلہ آئین و قانون سے متصادم ہے ،پرائیویٹ سکولز فیڈریشن فیس کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے پابند ہیں۔ملک بھرکے مستحق طلبہ کی فیس ادائیگی کیلئے 5کروڑ روپے سے کورونا ایجوکیشنل ریلیف فنڈقائم کر دیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیچرز کی تنخواہیں فکس ہیں اورملک بھر میں 90 فیصد سکول کی عمارتیں کرائے پر ہیں۔ملکی حالات کے پیش نظر وزیر اعظم پرائیویٹ سکولزکیلئے ’’تعلیمی ریلیف پیکیج ‘‘ کا اعلان کریں ۔علاوہ ازیں نصیر آباد میں تندورکے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرتعلیم مرادراس نے کہا کہ جب تک نجی سکولز ریلیف نہ دیں والدین انہیں فیس ادانہ کریں۔20 فیصد فیسوں میں کمی ہم نے سب سے پہلے کی ،20 فیصد کمی اپریل اور مئی کے مہینوں کیلئے ہے ۔سکول اکٹھی فیس نہیں لیں گے ، ایک ایک مہینے کی فیس لی جائے گی۔سکول مالکان کو سات دن کا ٹائم دے رہا ہوں شکایات کے ازالے کے لیے میں جلد ایک نمبر جاری کیا جائے گا۔