لاہور(92نیوز رپورٹ ) پنجاب اسمبلی میں پولیس تشدد سے زخمی خاتون ایم پی اے آسیہ امجد موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں، آسیہ امجدچیئرپرسن پارلیمانی کمیٹی برائے ہائیر ایجوکیشن ہیں۔انہیں تین روز قبل گردن میں سٹریس کے باعث نجی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں راولپنڈی ایم اے ایچ ہسپتال ریفر کردیا۔ ڈاکٹر نے معائنے کے بعد بتایا آسیہ امجد کے دماغ میں خون جم گیا ہے ، جس کے باعث اُن کی انجیوگرافی کی گئی، جس پر اُن کی طبیعت نہ سنبھل سکی اور وہ کوما میں چلی گئیں۔ڈاکٹرز کے مطابق خاتون آسیہ امجد وینٹی لیٹر پر ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے اُن کی طبیعت کو انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے ۔