لاہور(کر ائم ر پو ر ٹر ) پولیس نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا۔ سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر پولیس لائنز میں آگاہی سیمینارہو ا جس میں ایس پی ہیڈکوارٹرز جمیل ظفر کی زیر نگرانی سیمینار میں طبی ماہرین کی شرکت کی ۔ ڈائریکٹر وبائی امراض ڈاکٹر شہناز نعیم،ایڈیشنل ڈائریکٹر عمران بشیر نے طبی مشورے دیے ۔ماہرین نے پولیس افسروں، جوانوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بتائیں انسداد کرونا تربیتی ورکشاپس میں 600 سے زائد افسر اور جوان شریک ہوئے ۔،تربیتی ورکشاپ لاہور پولیس کی تمام ڈویڑنز، پولیس لائنز میں کرائیں گے ، اینٹی رائٹ، ٹریفک پولیس، ڈولفن سمیت تمام ونگز کو مرحلہ وار آگاہی دیں گے ، تربیتی ورکشاپس کا انعقاد روزانہ کی بنیاد پر پولیس لائنز میں کرائیں گے ، پولیس ملازمین کی صحت کی حفاظت اولین ترجیحات میں شامل ہے ، تربیتی ورکشاپس کا مقصد کورونا وائرس سے بچاؤ ممکن بنانا ہے ، سی سی پی او نے بچائو کے لئے ضروری ہدایات جاری کی ہیں، آگاہی کے لئے محکمہ صحت کے تعاون پر شکرگزار ہیں۔