کوئٹہ(آن لائن، اے پی پی )ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کی والدہ کی نماز جنازہ کوئٹہ میںادا کر دی گئی جس میںاہم شخصیات نے شرکت کی بعد ازاںانکی کینٹ قبرستان میں تدفین کر دی گئی ۔ مرحومہ کی رسم قل سوری ہائوس چلتن ہائوسنگ میں ہوگی۔ادھر ایوان بالا میںبھی ڈپٹی سپیکر کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔