لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 218میں ضمنی الیکشن 31مارچ کو ہوگا۔پی پی 218کا ضمنی الیکشن پاک فوج کی نگرانی میں ہوگا۔الیکشن کمیشن نے فوج تعینات کرنے کیلئے مراسلہ وزارت دفاع کو ارسال کردیا۔ پاک فوج کے جوان پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات ہونگے‘پی ٹی آئی کے ایم پی اے ملک مظہر عباس راں کی وفات سے نشست خالی ہوئی تھی۔