الہ آباد/ ٹھینگ موڑ(نامہ نگار)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا ایک اور مریض زندگی کی بازی ہار گیا ۔ پی آئی سی میں وکلا کی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے باعث نرمل کے کا رہائشی غلام رسول جو کئی دنوں سے ہسپتال میں زیر علاج تھا سانحہ کے روز غلام رسول کودیگر مریضوں کی طرح ہسپتال چھوڑنا پڑا اور بروقت مطلوبہ علاج معالجے کی محرومی کے باعث دم توڑ گیا۔غمزدہ لواحقین شاہد و دیگرکا کہنا ہے غلام رسول بتدریج صحتیاب ہو رہا تھا وکلا اور ڈاکٹرز کی ہنگامہ آرائی میں اس کی حالت مزید بگڑ گئی اور وہ ہسپتال چھوڑنے کی وجہ سے مناسب علاج معالجہ نہ ہونے کے باعث گھر میں جاں بحق ہوگیا ۔مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔