فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) نے بلدیاتی سربراہوں کو پارٹی چھوڑنے سے باز رکھنے کے لئے ان سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔ اس سلسلہ میں حمزہ شہباز نے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ مزید بلدیاتی سربراہوں کو تحریک انصاف میں جانے سے روکنے کے لئے رابطے کریں۔ اس حوالے سے سابق وزیراعظم نواز شریف نے حمزہ شہباز کو ہدایت کی کہ وہ میونسپل کارپوریشنز کے تمام میئرز، ڈپٹی میئرز، ضلع کونسلز کے چیئرمین و وائس چیئرمین کے علاوہ میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کریں اور تحفظات دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔