پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)چترال میں بروغل کے مقام پر5 برطانوی کوہ پیما پہاڑ سے کھائی میں گرگئے ، دو لاپتہ ہوگئے ، ضلعی انتظامیہ کے مطابق کوہ پیما کھویو نامی پہاڑ میں مہم جوئی کے دوران30 میٹر کی اونچائی سے گرے ، 3کوہ پیماؤں کو ہیلی کاپٹر سے ریسکیو کرکے پشاورروانہ کیا گیا ، خرابی موسم کے با عث ریسکیو آپریشن ملتوی کردیاگیا، دو کوہ پیما لاپتہ ہیں، پانچ برطانوی کوہ پیمارواں ماہ ہی چترال آئے تھے ، انتطامیہ کے مطابق کوہ پیما رسہ ٹوٹ جانے سے گرے ۔