لاہور(اپنے نیوز رپورٹر سے ) نیب نے پی ایل ڈی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلیم رضا کو20 نومبر کو طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق طلبی کا مقصد پی ایل ڈی سی کی دستاویزات اور معلومات انوسٹی گیشن آفیسر کے سامنے پیش کرنا ہے ،نوٹس میں کمپنی کے مختلف پراجیکٹس کی تفصیلات، جون 2018 سے آج تک رہنے والے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تفصیلات، انکے انتخاب کا طریقہ کار ، ڈائریکٹرز سے لی گئی انڈر ٹیکنگ کی نقول،کمپنی چیئرمین،سی ای او اورسی ایف او کا مکمل پروفائل، انتخاب کا طریقہ کار اور مجازاتھارٹی سے منظوری کی مصدقہ نقول ، پی ایل ڈی سی کے منجمد اکائونٹس کی تفصیلات اور وجوہات طلب کی گئی ہیں۔