پشاور(سٹاف رپورٹر) چیف جسٹس سپر یم کورٹ آصف سعیدکھوسہ سے دوبارہ حلف لینے کیلئے آئینی درخواست پشاور ہا ئیکورٹ میں دائر کی گئی ہے ۔آئینی درخواست صحافی شاہد اورکزئی نے دائر کی ہے ،جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ سے صدرمملکت عارف علوی نے 17 جنوری کو حلف لیا جبکہ صدرمملکت عارف علوی 27 اکتوبر 2018 کو سرکاری خرچے پر کراچی گئے ۔رٹ میں صدر مملکت کو فریق بنایا گیا ہے ۔