لاہور( این این آئی ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کی گاڑی کے نیچے آکر ایک لیگی کارکن زخمی ہو گیا ۔ کارکنان کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف سے ملاقات کے لئے آنے والے شریف خاندان کے افراد کی گاڑیوں پر گل پاشی کر رہے تھے کہ اسی دوران ایک کارکن گاڑی کے نیچے آ کر زخمی ہوگیا ،اسے شریف خاندان کی گاڑی پر ہی طبی امداد کے لئے ہسپتال لیجایا گیا ۔