کراچی(این این آئی)پاک بھارت کشیدگی کے باعث بند کی جانے والی پاکستانی فضائی حدود کو مزید26جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، سی اے اے نے اوور فلائی پر پابندی کا نیا نوٹم جاری کر دیاہے ، اوور فلائی کی بندش کے بعد بھارتی طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے ۔