لاہور،ساہیوال ،سرگودھا،ملتان، ڈیرہ غازیخان ، بہاولپور،فیصل آباد،گوجرانوالہ (اپنے خبر نگار سے ، ڈسٹرکٹ رپورٹر،خبرنگار،وقائع نگارخصوصی ، 92 نیوز رپورٹ) پنجاب بھر کے اعلی تعلیمی و ثانوی بورڈ کے زیر اہتمام جماعت نہم کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔لاہور میں مجموعی طور پر 271447طالب علموں نے حصہ لیا جبکہ 141350امیدوار کامیاب قرار پا ئے اس طرح سے کامیابی کا تناسب 52.07فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں ساہیوال بورڈ کے تحت 82012بچوں نے دا خلہ بھیجا اور80552 نے امتحانات میں حصہ لیا اور 40216بچے اور بچیاں کامیاب ہوئے اور رزلٹ 49.93فیصد رہا ۔دریں اثنا سرگودھا بورڈ کے تحت ایک لاکھ 691 امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی او ر99 ہزار 396 امیدواروں نے حصہ لیا ۔ جن میں 33 فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے والے امیدواروں کی تعداد 48ہزار 164ہے او رکامیابی کا تناسب 48.46 فیصد رہا۔ملتان بورڈ کے تحت 130815 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی ،128483 امیدواروں نے امتحانات میں حصہ لیا، امتحانات میں 76366 امیدوار کامیاب ہوئے ، اوورآل کامیابی کا تناسب 59.44 فیصد رہا ہے ،ڈی جی خان بورڈ کے تحت کامیابی کا تناسب 56.96فیصد رہا،تعلیمی بورڈ بہاولپور میں کامیابی کا تناسب46.50فیصد رہا ۔فیصل آباد بورڈ کے تحت امتحان میں کل ایک لاکھ 77ہزار300 طلباء وطالبات شریک ہوئے جن میں 93411 طلباء وطالبات پاس ہوئے اور یوں کامیابی کا تناسب 52.69 فیصد رہا۔83ہزار889امیدوارکامیابی حاصل نہ کرسکے ۔گوجرانوالہ بورڈ کے نتائج کے مطابق امتحان میں 251440 امیدوارں نے شرکت کی۔ جن میں سے 132717 پاس اور 118723 فیل ہوئے ۔ اس طرع مجموعی طور کامیابی کا تناسب 56.98 فی صد رہا۔