لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی جو اپنا وزن کم کرنے کیلئے کافی دنوں سے صحت مند غذائیں کھانے پر خاص توجہ دے رہی ہیں ۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر لکھا کہ وہ کافی ٹائم سے ڈائیٹ پر ہیں جس کی وجہ سے وہ اب خود میں واضح تبدیلی دیکھ سکتی ہیں، انہوں نے بتایا کہ وزن کم کرنے کی وجہ سے ان کی نیند بہتر ہوئی ہے اور دن بھر خود کو تندرست اور توانا بھی محسوس کرتی ہیں جبکہ کھانے کی طلب بھی کم محسوس ہوتی ہے جس کی وجہ سے خوش ہوں، یمنیٰ زیدی نے اپنے اکائونٹ پر خود کی تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کر رہی ہیں۔اداکارہ کی تصویر اور پیغام کو لاکھوں لوگ پسند کر چکے ہیں۔