لاہور(شوبز ڈیسک)ناموراداکارہ انمول بلوچ نے کہا ہے کہ شادی ضرور کروں گی لیکن ابھی کام پر توجہ دے رہی ہوں، لڑکے والوں کی جانب سے جہیز مانگا جائے گا تو اس شخص سے شادی نہیں کروں گی ،جو جہیز نہیں مانگے گا اس سے شادی کروں گی۔ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ اگر آپ اپنی زندگی کی محبت سے ملنا چاہتے ہیں تو خود کو آئینے میں دیکھیں۔اگرانسان خودسے محبت کرے تو وہ کبھی ناکام نہیں ہو سکتا ۔ اداکارہ نے کہا کہ شادی ایک مقدس بندھن ہے اور جب وقت آئے گا میں بھی شادی کروں گی ۔ انہوں نے کہا کہ میری گزارش ہے کہ نوجوان لڑکے اورلڑکیاں جہیز کے خلاف باقاعدہ مہم چلائیں۔