لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ کبریٰ خان نے سوشل میڈیا کو ایک لعنت قرار دے دیا۔ایک انٹرویو کے دوران کبریٰ خان نے سوشل میڈیا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ یقینی طور پر ایک لعنت ہے کیوں کہ آج کل لوگ ڈپریشن، پریشانی اور گھبراہٹ کا شکار ہیں اور میں ذاتی طور پر سمجھتی ہوں کہ اس میں سوشل میڈیا کا اہم کردار ہے ۔اداکارہ نے کہا کہ یہ صرف اداکاروں تک محدود نہیں بلکہ عام لوگ بھی اس کا شکار ہیں، لوگ دوسروں کے پاس مہنگی چیزیں اور ان کا پْرتعیش طرز زندگی دیکھ کر ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں۔