لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ وہ جانتی تھیں کہ وہ اداکارہ بنیں گی لیکن انہوں نے کبھی بھی سپر سٹار بننے بارے نہیں سوچا۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ وہ سکول میں بہت شرمیلی تھیں لیکن وہ جانتی تھیں کہ ایک دن وہ اداکاری کریں گی ۔ انہوں نے ایک سوال پر کہاکہ انہوں نے کبھی بھی سپر سٹار بننے کی خواہش نہیں کی ہے ۔ ماہرہ خان نئی فلم ’’نیلوفر‘‘ میں اداکار فواد خان کے ساتھ جلوہ گرہوں گی ، فلم رواں سال سینما کی زینت بنے گی۔