تربت (نامہ نگار) کیچ کے علاقے میں چیک پوسٹ پر دستی بم حملے میں سکیورٹی اہلکار سمیت3افرادزخمی ہوگئے ، لیویز کے مطابق ہفتے کو کیچ کے علاقے سنگسار میں نامعلوم افراد نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکا جس کے زوردار دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں سکیورٹی اہلکارسمیت3افرادزخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا گیا۔